نیویارک: دیکھنے میں یہ سگریٹ لائٹر لگتا ہے لیکن اس اہم آلے میں چار آلے سمودیئے گئے ہیں۔ اول یہ وائرلیس ریموٹ کنٹرول ہے جو تمام ٹچ آلات چلاسکتا ہے۔ دوم اس میں لیزر پوائنٹر آپ کو کانفرنس پریزینٹیشن میں کام آتا ہے، سوم اسے ایئر یا کارڈلیس ماؤس کہا جاسکتا ہے اور چہارم، یہ شارٹ کٹ جنریٹر بھی ہے۔اس آلے کو چیرٹاک کا نام دیا گیا ہے جو فی الحال ایک کراؤڈ فنڈنگ ویب سائٹ ، کِک اسٹارٹر پر فنڈنگ کے مراحل سے گزررہا ہے۔ یہ بلیوٹوتھ اور وائی فائی دونوں سے کام کرتا ہے اور ٹیبلٹ سے لے کر اسمارٹ فون تک کو دور سے کنٹرول کرسکتا ہے۔ اس کے علاوہ آپ تھوڑی سی کوشش سے خود اپنے شارٹ کٹ بھی بناسکتے ہیں
Latest Posts