عمر سرفراز چیمہ کو گورنر پنجاب کے عہدے سے ہٹا دیا گیا

لاہور: وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گورنرپنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی گئی۔ کابینہ کے ارکان کا کہنا تھا کہ عمر سرفراز چیمہ کو ہٹانے کےلیے آئینی طریقہ اختیار کیا گیا۔صدر عارف علوی نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ۔کابینہ ڈویژن نے عمرسرفراز چیمہ کوہٹانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہےکہ نئے گورنر کی تعیناتی تک اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ قائم مقام گورنرکے فرائض انجام دیں گے۔عمرسرفراز چیمہ کو بطورگورنر پنجاب دی جانے والی سیکورٹی واپس لے لی گئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق گورنر ہاؤس کے باہر بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ ڈی نوٹیفائی ہونے کے بعد اگر عمرسرفراز چیمہ گورنرہاؤس آئے توانہیں اندر داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

سہیل خان اور سیما خان کا شادی کے 24 سال بعد علیحدگی کا فیصلہ

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار وفلم ساز سہیل خان نے اپنی اہلیہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow