ٹیکساس: یونیورسٹی آف ٹیکساس کے سائنسدانوں نے کلائی پر گھڑی کی طرح پہننے والا ایک سینسر بنایا ہے جو انسانی پسینے کی معمولی مقدار میں موجود کیمیائی اجزا سے کئی طرح کی بیماریوں کے انفیکشن معلوم کرسکتا ہے۔ فی الحال یہ انفلوئنزا اور کووڈ 19 کی تشخیص کے قابل ہے۔یہ سینسر دو اہم بایومارکر کو بھانپ لیتا ہے جو فوری طور پر کووڈ19 اور فلو سے خبردار کرنے میں مدد دیتا ہے۔ ان میں انٹرفیرون گیما انڈیوسیبل پروٹین (آئی پی ٹین) اور ’ٹیومرنیکروسِس فیکٹر ریلیٹڈ ایپوپٹوسِس انڈیوسڈ لیجنڈ (ٹی آر ای آئی ایل) ہے۔ یہ دونوں بایومارکر کسی خطرناک انفیکشن کی صورت میں امنیاتی عمل کو ظاہر کرتے ہیں جنہیں طب کی زبان میں سائٹوکائن اسٹورم کہا جاتا ہے۔
Latest Posts