عمران نیازی! سندھ کےعوام آپ کو گھاس بھی نہیں ڈالیں گے، صوبائی وزیر شرجیل میمن

کراچی: صوبائی وزیر شرجیل میمن نے عمران کو دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کے عوام سیاسی طور پر باشعور ہیں، عمران خان جیسے مکار، جھوٹے اور گرے ہوئے شخص کے جھانسے میں کبھی نہیں آئیں گے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے عمران نیازی کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کیا ہے، انہوں نے کہا کہ سندھ پاکستان کا خودمختار صوبہ ہے اور عوام باشعور ہیں جو فیصلہ کرنا جانتے ہیں۔شرجیل انعام میمن نے سابق وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 2018 کے عام انتخابات میں سندھ کے عوام نے نیازی کے امیدواروں کو دن میں تارے دکھائے تھے، اب عمران نیازی بھی اپنا شوق پورا کرلیں سندھ کے عوام آپ کو گھاس بھی نہیں ڈالیں گے۔صوبائی وزیر نے سابق صدر زرداری سے متعلق کہا کہ آصف علی زرداری کی سیاسی بصیرت اور فیصلوں کو ان کے سخت ترین مخالفین بھی مانتے ہیں، انہوں نے 11 سال جیل کی سختیاں اور پھچلی تین دہائیوں سے جھوٹے مقدمات کا بہادری سے مقابلہ کیا ہے لیکن صدر زرداری پر کوئی الزام ثابت نہیں ہوا۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عمران نیازی تمہیں اپنے کرتوتوں کا جواب دینا ہوگا، سیاسی مخالفین پر الزامات لگا کر آپ بچ نہیں سکتے۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

سہیل خان اور سیما خان کا شادی کے 24 سال بعد علیحدگی کا فیصلہ

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار وفلم ساز سہیل خان نے اپنی اہلیہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow