کراچی: سابق ٹیسٹ کپتان وسیم باری کو ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل قومی ٹیم میں پاور ہٹرز کی کمی کھٹکنے لگی۔’’ابق وکٹ کیپر بیٹسمین وسیم باری نے کہاکہ آسٹریلیا کی سرزمین پرپاکستان کرکٹ ٹیم کو ہمیشہ مشکلات درپیش رہی ہیں، اعلی درجے کے مقابلوں میں اہلیت ثابت کرنے کے لیے موثر لائحہ عمل تیار کرنا ہوگی، کھلاڑیوں میں بہترین جسمانی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے ساتھ ذہنی طور پرمضبوط بنانا وقت کی ضرورت ہے،ٹاپ ٹیموں کے خلاف پلیئرز کا دباؤ میں آنا ان کی اہلیت پر سوال کھڑے کرتا ہے،معمولی سا پریشر بھی کارکردگی پرمنفی اثرڈال سکتا اور دراصل یہ ناکامی کی دلیل ہے۔
Latest Posts