افغان شہرہرات میں مرد وخواتین کے ہوٹل میں ایک ساتھ کھانا کھانے پرپابندی

کابل: طالبان نے افغانستان کے شہر ہرات کے ہوٹلوں میں مرد وخواتین کے ایک ساتھ کھانا کھانے پرپابندی عائد کردی۔غیرملکی خبرایجنسی نے طالبان حکام کے حوالے سے بتایا کہ ہرات کے ہوٹلوں میں مرد اور خواتین کے ایک ساتھ کھانا کھانے پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔طالبان حکام کے مطابق ایسے جوڑے جن کی شادی نہیں ہوئی وہ ایک ساتھ ہوٹل میں کھانا نہیں کھا سکیں گے۔ ریسٹورنٹ حکام نے طالبان کی جانب سے نئے احکامات ملنے کی تصدیق کردی ہے۔ہرات میں پارکوں میں بھی خواتین اورمردوں کے ایک ہی وقت میں جانے پربھی پابندی ہے۔خواتین کے لئے پارکوں میں جانے کے لئے جمعرات، جمعہ اورہفتے کے دن مختص کئے گئے ہیں۔افغانستان میں خواتین کے اکیلے سفر کرنے پر پہلے ہی پابندی عائد ہے جبکہ طالبان حکام نے خواتین کو عوامی مقامات پر برقعہ پہننے کا حکم دیا ہے۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

یوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کو سہ فریقی سیریز میں شرکت کی دعوت دیدی

لاہور: نیوزی لینڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کو سہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow