فرح گوگی کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات میں پیشرفت

لاہور: فرح خان و احسن جمیل آمدن سے زائد اثاثوں کیخلاف تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوگئی۔نیب لاہور نے مختلف اداروں کو 100 سے زائد لیٹر ارسال کئے تھے جس پر فرح خان اور شوہر احسن جمیل گجر کیخلاف مختلف اداروں سے جواب موصول ہونا شروع ہوگئے۔ایس ای سی پی نے فرح خان اور احسن جمیل کی مبینہ کمپنیوں کا ریکارڈ جمع کروا دیا جب کہ ایف بی آر نے جس میں ٹیکس ریکارڈ اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ جمع کروا دی ہے۔ذرائع کے مطابق مشتبہ بینک اکاؤنٹس کی معلومات کیلئے مختلف حکومتی و پرائیویٹ بینکوں سے ریکارڈ موصول ہو رہا ہے، جن اداروں سے ریکارڈ موصول نہیں ہوگا نیب کی جانب سے ان کو دوبارہ خطوط لکھے جائیں گےنیب لاہور کے مطابق فرح خان اور ان کے شوہر کیخلاف اکاؤنٹبیلٹی لاء کی سیکشن 19 کے تحت معلومات اکھٹی کی جارہی ہیں۔ فرح کے قانونی مشیر اسد رسول کا کہنا ہے کہ 30 جون 2018 کو فرح خان کے اثاثے 70 کروڑ 16 لاکھ 52 ہزار تھے، 30 جون 2021 تک اثاثوں کی مالیت 75 کروڑ 23 لاکھ 70 ہزار ہوگئی، تحریک انصاف کی حکومت میں صرف 5 کروڑ 7 لاکھ 18 کا اضافہ ہوا۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

یوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کو سہ فریقی سیریز میں شرکت کی دعوت دیدی

لاہور: نیوزی لینڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کو سہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow