گوجرانوالہ میں ڈمپراور2مسافر وینز میں تصادم، 12 افراد جاں بحق

گوجرانوالہ: گوجرانوالہ میں ڈمپرکے 2 مسافروینز سے ٹکرانے سے  12 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسیکو ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ میں کوٹ لدھا کے قریب 2مسافر وینز اورڈمپرمیں تصادم کے نتیجے میں ایک بچی اور6 خواتین سمیت 12 افراد جاں بحق اور8 افراد زخمی ہوگئے۔لاشوں اورزخمیوں کومختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 4 ماہ کی بچی ھرین، منور بی بی ۔عاصمہ ،فوزیہ،حلیمہ ،خالدہ،آسیہ، الیاس، گلزار،اسلم ،عرفان اور ایک نامعلوم شخص شامل ہے۔ حادثے میں جاں بحق 9افراد رحمن پورہ گرجاکھ کے رہائشی تھے۔پولیس کے مطابق گوجرانوالہ ٹریفک حادثے کا مقدمہ تھانہ کوٹ لدھامیں درج کرلیا گیا ہے۔ سرگودھا سے واپسی پرڈمپرکے ڈرائیور نے لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرتے ہوئے 2 ویگنوں کو ٹکرماری۔ایف آئی آرمیں دوران ٹریفک حادثہ اموات،تیزرفتاری اورغفلت برتنے کی دفعات درج ہیں۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

یوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کو سہ فریقی سیریز میں شرکت کی دعوت دیدی

لاہور: نیوزی لینڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کو سہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow