’’لیگز چھوڑو زرِ تلافی لو‘‘ بورڈ اسٹار کرکٹرز کو ترغیب دے گا

لاہور:  ’’لیگز چھوڑو زرِتلافی لو‘‘بورڈ اسٹار کرکٹرزکو ترغیب دے گا، اس حوالے سے اسپیشل فنڈ قائم کرنے پر غور ہونے لگا۔صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی نے بتایا کہ پی سی بی کرکٹرز کیلیے ایک اسپیشل فنڈ قائم کرنے پر بھی غور کررہا ہے، اس کا مقصد قومی کرکٹرز کو سپورٹ کرنا ہے تاکہ آئیکون سمجھے جانے والے ٹاپ پلیئرز کی توجہ لیگز کی کمائی پر کم ہو اور کیریئر طویل ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ اس کا طریقہ کار یہ ہوگا کہ اگر کسی کھلاڑی کو کہیں سے معاہدے کی پیشکش ہوئی اور پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے سمجھاکہ اسے لیگ میں شرکت کے بجائے آرام یا ٹریننگ کرنا چاہیے تو پی سی بی نقصان کی کسی حد تک تلافی کرنے کی کوشش کرے گا، یوں پاکستان کرکٹ کے اثاثے کو محفوظ رکھا جاسکے گا اور اسے احساس محرومی بھی نہیں ہوگا۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

یوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کو سہ فریقی سیریز میں شرکت کی دعوت دیدی

لاہور: نیوزی لینڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کو سہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow