سہیل خان اور سیما خان کا شادی کے 24 سال بعد علیحدگی کا فیصلہ

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار وفلم ساز سہیل خان نے اپنی اہلیہ ماڈل سیما خان سے شادی کے 24 سال بعد طلاق کا فیصلہ کرلیا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سہیل اور سیما نے ممبئی کی فیملی عدالت میں طلاق کی درخواست دائر کی ہے، جوڑے کی شادی 1998 میں ہوئی جن کے دو بچے بھی ہیں۔ ذہنی ہم آہنگی اور مزاج کے میل نہ ہونے کے سبب دونوں گزشتہ چند سالوں سے الگ بھی رہ تھے تاہم اب اداکار اور ماڈل نے طلاق لینے کا فیصلہ کیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جوڑی کو ممبئی کی فیملی کورٹ کے باہر دیکھا گیا جو اپنی اپنی گاڑیوں میں عدالت پہنچے تھے جس کے بعد پتا چلا کہ دونوں نے طلاق کی درخواست جمع کرائی ہے۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

یوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کو سہ فریقی سیریز میں شرکت کی دعوت دیدی

لاہور: نیوزی لینڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کو سہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow