کراچی میں سی ٹی ڈی کے آپریشن میں علیحدگی پسند تنظیم کے 2 دہشتگرد ہلاک

کراچی: ماڑی پور میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ہمراہ سی ٹی ڈی کے آپریشن کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک جب کہ 2 فرار ہوگئے۔ کراچی کے علاقے ماڑی پور میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے سی ٹی ڈی کے ہمراہ آپریشن کیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جب کہ ان کے 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشوانی نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد شدید زخمی ہوئے جو اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے، دونوں دہشت گردوں کی لاشیں سول اسپتال پہنچادی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہلاک دہشتگردوں کی شناخت اللہ ڈنو اور نواب کے ناموں سے ہوئی ہے جب کہ دونوں کا تعلق علیحدگی پسند تنظیم سندھ ریوولیشن آرمی سے ہے۔انہوں نے کہا کہ ملزمان کے قبضے سے برآمد سامان میں ڈائنامائٹ اسٹک، دو ٹی ٹی پستول، ڈیٹونیٹر اور ریموٹ کنٹرول شامل ہے جب کہ دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا جس کو بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکار نے ناکارہ بنا دیا ہے۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

یوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کو سہ فریقی سیریز میں شرکت کی دعوت دیدی

لاہور: نیوزی لینڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کو سہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow