نئی دہلی: بھارت میں ہندوانتہاپسندوں نے متھرا کی شاہی عیدگاہ مسجد کومندرقراردے دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے شہرمتھرا کی عدالت میں شاہی عید گاہ مسجد میں نماز کی ادائیگی پرپابندی کے لئے درخواست دائرکردی گئی۔ درخواست ہندوانتہاپسند وکلا کے 10 ارکان پرمشتمل گروپ نے دائرکی ہے۔ہندوانتہاپسند وکیلوں کے گروپ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ متھرا عیدگاہ مسجد اصل میں مندراورلارڈ کرشن کی جائے پیدائش ہے۔ انہوں نے مسجد میں نماز کی ادائیگی پرفوری اورمستقل پابندی لگانے کی استدعا بھی کی ہے۔اترپردیش کی گیان واپی مسجد پربھی ہندو انتہاپسند قبضے کی کوشش کررہے ہیں اوراس سلسلے میں انہیں مقامی انتظامیہ کی مکمل حمایت حاصل ہے۔
Latest Posts
ایران میں کھانے پینےکی اشیا کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاج،6 افراد ہلاکنگراں وزیراعظم کے لئے معیشت دانوں کے انٹرویو ہورہے ہیں ،شیخ رشیددانتوں کو حرارت سے صاف کرنے والے نینوروبوٹ ایجادماضی کی معروف جوڑی شمی کپور اور ممتاز عسکری نے راہیں جدا کیوں کییوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کو سہ فریقی سیریز میں شرکت کی دعوت دیدی