[carousel-horizontal-posts-content-slider]

جاپانی شہر نے اسکولوں میں غیرحاضر بچوں کیلئے روبوٹ پیش کردیئے

ٹوکیو: جاپان کے ایک شہر نے اسکول نہ آنے والے بچوں کے لیے کمرہ جماعت میں نمائیندہ روبوٹ پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ روبوٹ اپنے کیمرے سے گھر بیٹھے بچے کو کمرہ جماعت تک لے جائیں گے۔کیوماموٹو شہر جاپان کے جنوب مغرب میں واقع ہے۔ یہاں کے ایک اسکول کا کہنا ہے ہم جماعت کے برے رویوں، بیماری یا کسی اور وجہ سے جو بچے غیرحاضر ہوتے ہیں ان کے روبوٹ کمرہ جماعت میں موجود ہوں گے۔ تاہم اس کا مقصد یہ ہے کہ بچے اسکول سے جڑے رہیں اور آخرکار اسکول لوٹ آئیں۔روبوٹ میں مائیک، کیمرے، اسپیکر اور دوطرفہ رابطے کا پورا نظام موجود ہے۔ بچہ گھربیٹھے کمرہ جماعت کو دیکھ سکتا ہے، اساتذہ سے بات کرسکتا ہے اور ان سے خود بات بھی کرسکے گا۔ یوں بچے دور رہتے ہوئے روبوٹ کنٹرول کرکے مجازی طور پر اسکول میں پڑھ سکیں گے ، اور اپنے ہم جماعتوں سے بات چیت بھی کرسکیں گے۔ایک روبوٹ کا اونچائی تین فٹ (ایک میٹر) تک ہے جو پہیوں کی مدد سے آگے بڑھتا ہے۔ اسے اسکول کے ساتھی دھکیل کر گراؤنڈ میں بھی لے جاسکیں گے جہاں وہ ہرقسم کی سرگرمی میں شریک ہوسکے گا۔ بچے کو یہ حقیقی احساس دلانے کا مقصد یہ بھی ہے کہ ان کے دلوں سے الگ تھلگ رہنے اور اسکول کا خوف بھی کم کیا جائے۔ اس طرح نفسیاتی طور پر بچوں میں خوف کم کرنے میں مدد ملے گی۔واضح رہے کہ جاپان میں میٹاورس ماحول میں بھی بچوں کو تدریس فراہم کی جارہی ہے۔ شہری انتظامیہ پرامید ہے کہ اس طرح بچوں کو آخرکار اسکول آنے میں مدد مل سکے گی۔ تاہم یہ منصوبہ نومبر میں شروع ہوگا۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow