سان فرانسسكو: فیس بک نے اپنے ایک اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ٹک ٹاک جیسی ویڈیو شیئر کرنے کے تجربات کئے ہیں۔ اگر یہ تجربہ کامیاب رہتا ہے تو تصاویر شیئر کرنے والا انسٹاگرام پلیٹ فارم عین ٹک ٹاک جیسا روپ اختیار کرسکتا ہے۔اس بات کا اعلان ایڈم موسیری نے کیا جو انسٹاگرام کے ہیڈ ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ انسٹا گرام پر لوگوں یا ادارے کی تجویز کردہ فل اسکرین ویڈیو دیکھی جاسکیں گی۔ یہ ویڈیوز یوزر فیڈ میں ظاہر ہوں گی۔ ’ہم تجرباتی طور پر یہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں جس میں ویڈیو کو فل اسکرین پر تفریحی انداز سے دیکھا جاسکتا ہے۔ لیکن اگلے چند ماہ میں انسٹاگرام پر بہت سے انقلابی تبدیلیاں بھی سامنے آئیں گی،‘ ایڈم موسیری نے کہا۔
Latest Posts