[carousel-horizontal-posts-content-slider]

پاکستانی مداح بھی اب عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کی نئی فلم دیکھ سکیں گے

ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کی نئی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ معروف او ٹی ٹی پلیٹ فارم ایمازون پرائم پر ریلیز کردی گئی چناں چہ اب پاکستانی مداح بھی یہ فلم دیکھ سکیں گے۔فلمساز کرن جوہر نے انسٹاگرام پر فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اب راکی اور رانی کی پریم کہانی ایمازون پر بھی دیکھی جاسکتی ہے۔عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کے وہ مداح جو فلم کو سینما میں جاکر نہیں دیکھ سکے اب وہ نئے کامیڈی ڈراما فلم کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر دیکھ سکیں گے۔کرن جوہر نے اس فیملی ڈرامے میں عالیہ اور رنویر کے ساتھ انڈسٹری کے نامور سینئر اداکاروں دھرمیندرا، شبانہ اعظمی اور جیا بچن کو بھی شامل کیا تھا۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow