گھریلو صارفین کیلئے بجلی مزید 95 پیسے مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد: حکومت نے بنیادی ٹیرف میں 95پیسے فی یونٹ تک اضافے کی درخواست کی ہے۔ حکومت کی جانب سے عوام پر پیٹرول بم گرانے کے بعد اب گھریلو صارفین کیلئے بجلی مزید 95 پیسے مہنگی کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں، وفاقی حکومت کی درخواست پر نیپرا میں سماعت جاری ہے، جس میں حکومت نے بنیادی ٹیرف میں 95 پیسے فی یونٹ تک اضافے کی درخواست کی ہے۔حکومت کی جانب سے دی گئی درخواست میں تمام سلیبز کیلئے فی یونٹ بجلی 8 پیسے سے95 پیسے تک مہنگی کرنے تجویز گئی ہے، درخواست میں 100یونٹ  کے استعمال تک فی یونٹ 8 پیسے، 101 سے 200 یونٹ تک استعمال پر فی یونٹ 18 پیسے، 201 سے  300 یونٹ کے استعمال پر فی یونٹ 48 پیسے اور 301 سے 700 یونٹ تک کے استعمال پر فی یونٹ  95 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے، بنیادی ٹیرف میں اضافے سے سالانہ 20 ارب روپے کی سبسڈی ختم کی جائے گی۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

یوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کو سہ فریقی سیریز میں شرکت کی دعوت دیدی

لاہور: نیوزی لینڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کو سہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow