شمالی کوریا کے میزائل تجربات؛ امریکا مذاکرات پر مجبور

پیونگ یونگ: شمالی کوریا کے میزائل تجربات نے امریکا کو گھٹنے ٹیکنے پرمجبورکردیا جس پر جوبائیڈن انتظامیہ نے شمالی کوریا کو براہ راست مذاکرات کی دعوت دے دی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق جوبائیڈن انتظامیہ کے اعلی حکام نے شمالی کوریا کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا بغیر پیشگی شرائط کے براہ راست مذاکرات کرے۔امریکی حکام نے شمالی کوریا کے میزائل تجربات پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہ میزائل تجربات جاری رکھنے کی صورت میں شمالی کوریا کے ساتھ جوہری ہتھیاروں اورمیزائل پروگرام پردوبارہ مذاکرات کا آغاز ملتوی ہوسکتا ہے۔امریکی حکام کا مزید کہنا تھا کہ کہ شمالی کوریا کے میزائل تجربات سے خطے میں عدم استحکام ہوگا اور یہ اقدام عالمی برادری کو دباؤ میں لانے کی کوشش ہوسکتی ہے۔گزشتہ روز شمالی کوریا نے 2017 کے بعد سب سے طاقت ور میزائل کا تجربہ کیا۔ یہ شمالی کوریا کا رواں مہینے میں ساتواں میزائل تجربہ تھا۔ میزائل 1200 میل کی بلندی تک گیا اور500 میل کا فاصلہ طے کرکے سمندرمیں ہدف کو نشانہ بنایا تھا۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

یوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کو سہ فریقی سیریز میں شرکت کی دعوت دیدی

لاہور: نیوزی لینڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کو سہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow