پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

لاہور: آسٹریلیا سے دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔تیسرے ٹیسٹ اور سیریز میں شکست کے بعد امیدتھی کہ ون ڈے میں کمزور آسٹریلوی اسکواڈ کوپاکستان آسانی سے زیر کر لے گا،مگر اسٹار کرکٹرز سے محروم کینگروز نے انجریز اور کورونا کے وار برداشت کرتے ہوئے گرین شرٹس کو ناکوں چنے چبوا دیے۔کسی کو توقع نہیں تھی کہ اجنبی ایشیائی کنڈیشنز میں آسٹریلیا نہ صرف 300سے زائد رنز بنائے گا بلکہ میزبان ٹیم کو 250سے بھی کم اسکور تک محدود رکھے گا،اس سے بھی حیران کن بات یہ ہے کہ پاکستان کی 8وکٹیں اسپنرز نے حاصل کیں،پی ایس ایل 7میں قذافی اسٹیڈیم پر بولرز کے چھکے چھڑانے والے میزبان بیٹرز کی سلوبولنگ پر کمزوریاں آشکار ہوگئیں۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

یوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کو سہ فریقی سیریز میں شرکت کی دعوت دیدی

لاہور: نیوزی لینڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کو سہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow