برطانوی رکن پارلیمنٹ کا پیغمبر اسلام کی گستاخی پر سزا کا قانون بنانے کا مطالبہ

لندن: برطانیہ میں رکن اسمبلی ناز شاہ نے سابق بادشاہوں اور ملکاؤں کے مجسموں کی تذلیل کے خلاف قانون سازی کے دوران پارلیمنٹ میں گستاخی رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر بھی سزا دینے کا مطالبہ کردیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا میں سابق بورڈنگ اسکولوں سے قدیم مقامی نسلوں کے بچوں کی ہزاروں قبریں برآمد ہونے پر احتجاج کے دوران  مظاہرین نے برطانیہ کے بادشاہوں اور ملکاؤں کے مجسموں کو گرا دیا گیا اور ان پر کالک مل دی تھی۔برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے اس عمل کو مجسموں کی بے حرمتی قرار دیا تھا جس کے بعد پارلیمنٹ میں بادشاہوں اور ملکاؤں کی مورتیوں کی تذلیل اور توڑ پھوڑ پر 10 سال قید کی سزا کا قانون پیش کیا گیا ہے۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

انسٹاگرام نے ٹک ٹاک طرز کی ویڈیو کی آزمائش شروع کردی

سان فرانسسكو: فیس بک نے اپنے ایک اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow